نئی دہلی،08 دسمبر / کیمیکل اور فرٹیلائزرس کے محکمے کے وزیر مملکت جناب
ہنسراج گنگارام اہیر نے پلاسٹک پروسیسنگ کی صنعت پر زوردیا ہے کہ تحقیق
وترقی اور اختراعات کاری پر توجہ مرکوز کی جائے ۔اس کے ساتھ ہی وزیر موصوف
نے اس وزارت کی پائیدار ترقی کا بھی وعدہ کیا۔جناب اہیر نے پلاسٹک پروسیسنگ
کی صنعت کے’’ نئے آفاق ‘‘کے عنوان سے ایک قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریر
میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجےئرنگ
اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی ) کے ذریعہ قائم کئے جانے والے پلاسٹک
پارکوں سے استفادہ کیا جائے ۔واضح ہوکہ اس کانفرنس کا اہتمام ایف آئی سی سی
آئی اور آرگنائزیشن آف پلاسٹک پروسیسرز آف انڈیا کے ذریعہ مشترکہ طور پر
کیا گیا ہے اور اسے حکومت ہند کے کیمیکل اینڈ فرٹیلائز ر کے محکمے کی
امدادومعاونت حاصل ہے۔
اس موقع پر اپنے خیر مقدمی کلمات میں ایف آئی سی سی آئی کے صدر جناب
سدھارتھ برلا نے ہندوستان میں پلاسٹک کی صنعت کے ذریعہ قومی معیشت کے فروغ
کے لئے کئے ادا جانے والے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس کے ساتھ ہی
انہوں نے اس صنعت کودرپیش چیلنجوں کا بھی تذکرہ کیا۔